سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری

271

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاو¿نس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کا الاﺅنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے کردیا گیا ہے۔گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاﺅنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردیا گیا،گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کا الاﺅنس 6ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا، گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاو¿نس کو ڈبل کردیا گیا۔ سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاونسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔