حکومت ہر الیکشن میں دھندلی کی نئی قسط لاتی ہے، عظمیٰ بخاری

138

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ہر الیکشن میں دھندلی کی نئی قسط لاتی ہے، ہر نیا پروگرام کسی اے ٹی ایم کو نوازنے کےلیے شروع کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔غریب مررہا ہے اور یہ غریبوں کے نام پر پیسے کمارہے ہیں۔سیالکوٹ میں ایک نوجوان نے مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کی۔ریاست مدینہ کے حکمران اب کسی کو جوابدے نہیں ہیں۔جعلی وزیر اعظم کو کوئی شرم اور حیاءنہیں ہے۔غریب مہنگائی کی وجہ سے مرررہے ہیں اور یہ روزانہ ٹی وی پر نیا شور چلانے آجاتے ہیں۔عمران خان کو فوری اپنی دماغی حالت کا علاج کرانا چاہیے۔قیمتوں میں کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ کہتے ہیں گنے اور گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی لیکن اس کے باوجود دونوں چیزوں کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔آج پیٹرول 120روپے لیٹر مل رہا ہے لیکن ان کو شرم نہیں آرہی ہے۔