الیکشن آرڈیننس میں مزید توسیع کی جارہی ہے، شیری رحمان

169

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان الیکشن آرڈیننس میں توسیع کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن آرڈیننس کی مدت اگلے ماہ ختم ہونے جا رہی ہے، حکومت عام انتخابات کو ابھی سے متنازعے بنایا جارہا ہے ، حکومت آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی تیاری کر رہی۔ شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں پر انتخابی اصلاحات میں تاخیر کا الزام لگاتے ہیں دوسری طرف صدارتی آرڈیننس میں توسیع کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں،الیکشن آرڈیننس میں توسیع سے ثابت ہوگا یہ حکومت انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتی، حکومت صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی،اسپیکر نے اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی کے اب تک کتنے اجلاس بلائے گئے ہیں؟