پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

105

گیانا(جسارت نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان4 ٹی20 میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج پروویڈنس ا سٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو4 میچوں کی سیریز میں کالی آندھی کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کو کیرن پولارڈ لیڈ کریں گے۔ دوسری طرف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 13 کھلاڑیوں سمیت سرفراز احمد اور فہیم اشرف کی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ، کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی ، نیٹ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کا سینٹر اور سائیڈ پچز پر سیشن ہوا ، فیلڈنگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی سلپ فیلڈنگ پر خصوصی توجہ ۔ ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیا۔