چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات

170

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر پریمئر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دونوں نے موقف اختیار کیا کہ کھیل میں سیاست کو لاکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ آخر میں ارشد خان تنولی چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔