ایس جی ایل انڈر 17جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلیرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام ایس جی ایل انڈر 17 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان کا مقابلہ حمزہ الیاس سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں ہو گا۔ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب ہی کے زبیر طاہر کو 4-2 میں شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے حمزہ الیاس نے اپنے صوبے کے مزمل شیخ کو 4-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب ہی کے زبیر طاہر کو 4-2 (57-46,26-56,53-18, 67-41, 08-56,64-40) میں شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے حمزا الیاس نے اپنے صوبے کے مزمل شیخ کو 4-0 سے ڈھیر کردیا۔