زبیر بلڈرز مظفرآباد ٹائیگرز کا اسپاؤنسر

158

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کشمیرپریمئر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 6فرنچائزز ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔گزشتہ روز مظفرآباد ٹائیگرز اور زبیر بلڈرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اسلام آباد میں ہویے۔ مظفرآباد ٹائیگرز کی جانب سے چئیرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی اور زبیر بلڈرز کی جانب سے سی ای او محمد نوید نے دستخط کیے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب مظفرآباد ٹائیگرز کے اسلام آباد آفس میں ہوئے۔ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ لیگ کشمیر کے کرکٹ ٹیلنٹ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ سی ای او زبیر بلڈرزمحمد نوید نے خیالات کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہیاور اس کاز میں حصہ ڈالے پر خوش ہیں۔