امریکا نے 7 ویں مرتبہ گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

85

نیویارک(جسارت نیوز)امریکا کی ٹیم نے ساتویں مرتبہ گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، میزبان امریکا نے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن میکسیکو کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد شکست دے کرچار سال بعد 7 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکا نے اس سے قبل 2017 میں چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا تھا۔میلس رابنسن کے فیصلہ کن گول نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔