کاروباری مراکز بند ہونے سے تاجر اور مزدورپریشان،احتجاج پر اُترآئے

186

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مکمل لاک ڈائو ن،کاروباری مراکز بند ہونے سے تاجر اور مزدورپریشان،احتجاج پر اترآئے۔ احتجاج کرتے تاجروں سے اظہاریکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدررہنمائو ں کے ہمراہ لائٹ ہائو س پہنچ گئے۔ سندھ حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناکام سندھ حکومت نے نااہلی چھپانے کے لیے لاک ڈائو ن لگادیا اور خرم شیرزمان نے ساتھ ہی گورنرراج کا بھی تذکرہ کرڈالا جس کے بعد صوبے میں ایک بار پھر گورنر راج لگانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔پاکستان تحریک انصاف،ڈویژن کے صدر خرم شیرزمان نے پیر کو تاجروں کے ہمراہ فٹویئر مارکیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے سندھ حکومت نے کراچی میں کاروبارکوبند کردیا،یہاں سندھ حکومت عوام کو راشن دینے کے بجائے صرف بھاشن دے رہے ہیں اوران کہ جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا میں اضافہ ہوا ہے،ہم تاجروں کے مسائل کے لیے کوشاں ہیں ،وزیراعظم سے درخواست ہے کراچی کے مسئلے پر مداخلت کریں۔