پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ

240

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کا شکار رہنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بڑھوتری کے باعث72.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب پیر کو کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 47100، 47200، 47300 اور47400پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 47055.29پوائنٹس سے بڑھ کر 47453.25 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 148.18پوائنٹس کے اضافے سے 18837.05 پوائنٹس سے بڑھ کر 18985.23 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32163.11پوائنٹس سے بڑھ کر 3241755پوائنٹس ہو گیا ۔