اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 164.20روپے ہوگئی

249

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا ۔