روپے کا زوال مہنگائی کا نیا سیلاب لائے گا، شاہد رشید بٹ

251

 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ جو ڈالر مئی میں 152 روپے کا تھا وہ اب 162 روپے سے زیادہ کا ہو گیا ہے۔اگر روپے کا زوال جاری رہا تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔مرکزی بینک ایکسچینج ریٹ میں عدم مداخلت کی پالیسی ختم کر کے ڈالر کی قدر پر قابو پائے تاکہ روپیہ مستحکم ہو سکے۔