کھلاڑیوں کی فٹنس اور نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اولمپئن آصف باجوہ

489
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن آصف باجوہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹر ی اولمپئن آصف باجوہ ننے کہا ہے کہ وہ اور پی ایچ ایف کی مینجمنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس سے مطیئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے پریس کانفرنس مین خیالات کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ صرف حقدار کھلاڑیوں کو دینگے، پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ پالیسی دیگر فیڈریشنوں کے لئے قابل تقلید مثال ہے، صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے 16 کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے حتمی منظوری دیدی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کھیلوں کی فلاح بہبود کے پلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومتی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی بہتری ممکن نہیں، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید بھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔