برٹش جونیئر اوپن ا سکواش ایونٹ کی منسوخی سے سخت مایوسی ہوئی ہے محمدرضاء

199

پشاور(جسار ت نیوز)پشاورکے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام چیمپئین محمدرضانے برٹش جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کی منسوخی پر گہرے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی باعث برٹش جونیئر اوپن اسکواش ایونٹ کی منسوخی سے مجھ سمیت کئی ایک کھلاڑیوں کوسخت مایوسی ہوئی ہے۔ ہم سب نے ایونٹ کے لیے بھرپورتیاری کررکھی تھی اورپاکستان کے لیے جونیئر سطح پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت پرامیدتھے ۔