وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا

45

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ( منگل کو ) ہوگا۔ وفاقی کابینہ ملکی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔کابینہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام سے متعلق 5 اگست کے پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو کورونا کی وبائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیاگیا ہے۔