ٹرانسفارمر دھماکے کے متاثرین کے کیمپ میں اپوزیشن لیڈر کی شرکت

136

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد نمبر8 ٹرانسفارمر دھماکے شہداءکے کیمپ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی شرکت کے موقع پر متاثرین پھٹ پڑے،ٹرانسفارمر بم بن چکے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ جاتے ہیں،سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں برنس وارڈ تیار ہورہاہے جب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیںمتاثرہ افراد کا احتجاج ۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی متاثرین سانحہ ٹرانسفارمر اکبری گرا¶نڈ کے احتجاجی کیمپ میں شرکت شہداءکے لیے فاتحہ کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ افسوسناک اور ادارے کےلیے شرمناک ہے ،سانحے میں جو بھی ملوث ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا ،نشانِ عبرت بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کسی ٹرانسفارمر میں سے آئل گرے تو سی او حیسکو، منسٹر کو بھی نیند نہ آئے۔ حلیم عادل شیخ نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین جنازے لیکر قبرستان گئے ہوئے تھے آپ نے ایف آئی آر کاٹ دی آپ نے پوچھا نہیں کس نے قتل کیا کون ہے ان کا قاتل کاش آپ اتنی پھرتیاں دیگر معاملات میں بھی دکھاتے ۔حلیم عادل شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ میں وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کروں گا اور ان سے اپیل کروں گا آپ کو انصاف فراہم کریں اور جو اس سانحہ میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں آپ کی مدد کریں۔ حلیم عادل شیخ کے متاثرین سانحہ ٹرانسفارمر اکبری گرا¶نڈ کے احتجاجی کیمپ پر متاثرین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں ٹرانسفارمر نہیں بم نصب کیے ہوئے ہیں جو کبھی بھی پھٹ جاتے ہیں اور کئی جانیں لے لیتے ہیں۔