تاریخ میں پہلی مرتبہ 431 ارب ٹیکس وصول ہوا، فرخ حبیب

98

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی میں 431 ارب کی ٹیکس وصولی آج تک کی تمام وصولیوں سے زائد ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے کاروباری طبقہ، صنعتکار، تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے جڑے سب لوگ بلاتفریق استفادہ کررہے ہیں۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جولائی2021میں ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ٹیکس ادائیگی میں54فیصد، کسٹمز ڈیوٹیز میں37فیصد، نیٹ ریونیو میں36 فیصد، گراس ریونیو میں32فیصد، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں میں 30فیصداورریفنڈ کے اجرا میں 26.6فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کسٹمز نے 3.6ارب کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔