سینئر ڈاکٹر محمود اختر راناثریا عظیم اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر

164

لاہور (نمائندہ جسارت) صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم اسپتال میاں ذکر اللہ مجاہدنے شہر کے سینئر اور تجرکار ڈاکٹر محمود اختر رانا کومیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ثریاعظیم (وقف) اسپتال مقررکردیا ہے۔ لاہور کے سینئر ڈاکٹر محمود اختر رانا نے ثریا عظیم (وقف) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی نے اسپتال کا چارج نیک تمناؤں کیساتھ نئے ایم ایس کے حوالے کیا۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اسپتال آمد کے موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چودھری، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لیاقت علی، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیاض احمد فیضی، فنانشل ہیڈ محسن بشیر، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ریحانہ کوثر، حرا اختر ایچ آر آفیسر،اکاؤنٹس آفیسر واجد عباسی، ایڈمن آفیسر شہزاد حسین، مارکیٹنگ آفیسر محمد اویس سرور اور دیگر نے اسپتال آمد پر ان کا استقبال کیا۔نومنتخب ڈاکٹر محمود اختر رانا کی ثریا اعظیم اسپتال کے عہدیداران و ذمے داران سے تعارفی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدر گورننگ باڈی وامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی تعارفی نشست میں خصوصی شرکت کی۔تعارفی نشست میں اسپتال کے انتظامی شعبہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی۔صدر گورننگ باڈی نے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی پوری سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نومنتخب میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ شہر لاہور کے تجربہ کار باصلاحیت ڈاکٹر ہیں۔ نئے ایم ایس پورے جذبے اور اپنے تمام تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بندگان خداکے اس بڑے ادارے کو مثالی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ثریا عظیم اسپتال سو فیصد چیئریٹی کا اسپتال ہے۔ اسپتال کے تمام انتظامی ذمے داران خدمت خلق کے جذبے کیساتھ نیک نیتی سے اپنی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر صدر گورننگ باڈی اسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔