کھپرو میں منشیات فروشی اور سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے، جسقم

121

کھپرو(نمائندہ جسارت) کھپرو میں منشیات فروشی اور سماجی برائیوں کیخلاف جسقم کی جانب سے شہید چوک پر احتجاج۔ جسقم کارکنان آزاد کمبھر، شوکت ،بردی عبدالغنی کی قیادت میں شہید چوک پر احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ پولیس اِن کیخلاف کارروائی نہیں کرتی بلکہ ان سے بھتا لیتی ہے، کھپرو میں نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے، ہر گلی، محلے، چوراہے پر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے جبکہ جووا، آکڑا پرچی، جسم فورشی کا کام بھی عروج پر ہے، انتظامیہ کارروائی نہیں کرتی بلکہ بھتا وصولی کرتے ہیں۔ کھپرو کی نوجوان نسل تباہی کی طرف پہنچ گئی، کھپرو میں پہلی مرتبہ کسی پارٹی کی جانب سے ان سب چیزوں کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے جس پر لوگوں نے اچھا پیغام دیا۔ آنے والی نسلوں کو بچانا ہے تو منشیات کا خاتمہ لازمی ہے۔ افسران کے بنگلے کا سارا خرچہ منشیات فروش اٹھاتے ہیں، اس لیے یہ کام عروج پر ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری ایکشن لیا جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہائوس اور آئی جی سندھ آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔