سکھر، ملزمان نے دکان میں سوئے نوجوان کا گلہ کاٹ دیا، حالت تشویشناک

93

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل میں نامعلوم ملزمان نے دکان میں سوئے نوجوان کا گلہ کاٹ دیا ،نوجوان کی حالت تشویشناک،سکھرضلع کی تحصیل پنوعاقل کے علاقے سانگی میں نامعلوم ملزمان نے اپنی دکان میں سوئے ہوئے 25 سالہ نوجوان سبھاش کا تیزدہار آلہ سے گلہ کاٹ کر زخمی کردیا جسے دوسرے دکانداروں نے فوری طور پرتعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔