عمرکوٹ، ماہر تعلیم اختر محمود آفریدی کورونا کے باعث وفات پاگئے

143

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ کے معروف سماجی رہنما اور ریٹائرڈ ماہر تعلیم اختر محمود آفریدی کورونا وائرس کے باعث حیدرآباد میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، صحافی، وکلاء برادری اور سائیں اختر محمود کے شاگردوں نے شرکت کی، تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ عمرکوٹ کے انتہائی سینئر ماہر تعلیم اختر محمود آفریدی 70 سال کی عمر میں حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ اختر محمود آفریدی انتہائی سینئر استاد تھے، چند سال قبل ہی وہ اپنے منصب سے ریٹائر ہوئے تھے۔ سائیں اخترمحمود آفریدی عمرکوٹ کے مقامی صحافی احمد خان آفریدی کے بڑے بھائی اور صحافی سلمان آفریدی کے چچا تھے۔ سیاسی، سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی جانب سے پسماندگان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔