لسبیلہ ،پولیس اسٹیشن حب کے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح

83

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)حب آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوتی نے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا اور ان کے ہمراہ ایف سی کرنل عامر،ایڈیشنل اے ایس پی صدام حسین خاصخیلی اور ضلع کے تمام ایس ایچ او اور افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میرا اپنا گھر ہے اس کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے جرائم پیشہ عناصر کو کسی قیمت پر رعایت نہیں دی جائے گی۔