عبدالرشید ترابی نے کشمیر کاز کیلیے حکومتی پیشکش سے معذرت کرلی

380

اسلام آباد (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ میں نے زندگی بھر تحریک آزادی کشمیر، آزاد خطے میں تعمیر و ترقی اور اسلا می فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی، پارلیما نی نمائندگی کو بھی انہی اہداف کے حصو ل کیلیے بروئے کار لا نے کی کوشش کی حالیہ انتخابی مفاہمت میں بھی یہی اہداف پیش نظر رہے۔ اپنے اخباری بیان میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس پس منظر میں وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم کی طرف سے کشمیر کاز کی تقویت کے لیے نئی حکومت میں موثر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن امیر جماعت اسلامی پا کستان سراج الحق اور دیگر قائدین و احباب کی رائے کے احترام میںحکومت کی پیشکش سے معذرت کرتے ہوئے میں نے جماعت ہی کے پلیٹ فارم سے اپنے اہداف کے حصول اور اجتماعیت کی تقویت کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔