اے پی این ایس کارفیق افغان کے انتقال پراظہار تعزیت

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ امت کراچی او ر ہفت روزہ تکبیر کراچی کے پبلشر و ایڈیٹر انچیف اور ممتاز صحافی رفیق افغان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور ان کے رفقاء و ساتھی اور سوگوار خاندان کو اس سانحے پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے ارکان ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔