وسطی بحیرۂ روم میں سیکڑوں تارکین وطن کو بچالیا گیا

246
بحیرۂ روم: امدادی کارکن غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے تارکین وطن کو بچا رہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) امدادی تنظیموں نے وسطی بحیرہ روم میں سیکڑوں تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق 5گھنٹے تک جاری امدادی مشن میں اوشین وائکنگ، ایس او ایس بحیرہ روم اور سی واچ 3 نامی تنظیمیں شریک تھیں۔ اس امدادی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 400تارکین وطن کو بچایا گیا۔ ایس او ایس بحیرہ روم نے تیونس کے پانیوں میں درجنوں مہاجرین کو بچایا۔ اس علاقے میں چند روز پہلے بھی درجنوں افراد کو بچایا گیا تھا۔