روس: مفرور صدر 16 سال بعد کرغیزستان کے حوالے

231

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک) کرغزستان کے پہلے صدر عسکر اکائیف کو 16سال بعد بعد روس سے ملک واپس لے آیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اکائیف کو قومی سلامتی کمیٹی کی کوششوں سے وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہیں بشکیک کے ہوائی اڈے سے قومی سلامتی کمیٹی کی عمارت لے جایا گیا، جہاں ان سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یاڈ رہے کہ صدر صادر کاپاروف نے اکائیف کے دور اقتدار 1993ء میں کینیڈا کی سینٹرا گولڈ نامی فرم کی طرف سے کھودی گئی کمتور سونے کی کان کے نتیجے میں ماحولیات کو بڑا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر اکائیف کو گرفتار کرکے تحقیقات کرائیں گے۔ عسکر اکائیف کرغزستان کی آزادی کے بعد 15 سال تک اقتدار پر فائز رہے۔ 24 مارچ 2005 ء کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں انہوںنے خاندان کے ساتھ روس میں پناہ لے لی تھی،تاہم اب 16کے بعد ماسکو حکومت ان کو عطا کی گئی سیاسی پناہ سے دستبردار ہوگئی ہے۔