قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

230

 

کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اْس کو بنایا،اْس کی چھت خوب اونچی اٹھائی ،پھر اْس کا توازن قائم کیااور اْس کی رات ڈھانکی اور اْس کا دن نکالااِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایااْس کے اندر سے اْس کا پانی اور چارہ نکالااور پہاڑ اس میں گاڑ دیے سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگاجس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا۔
(سورۂ نازعات( مکی) آیات 27تا35)

’’میری امت کا مفلس و نادار شخص وہ ہے جو قیامت کے دن نماز, روزہ اور زکوۃ کے ساتھ آئے گا مگر اس نے کسی کو گالی دی، کسی پر بہتان لگایا، کسی کا مال کھایا اور کسی کو مارا تھا، لہٰذا اس کی نیکیاں ان مظلوموں میں تقسیم کردی جائیں گی جب نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو ان کے گناہ لیکر اس شخص پر ڈال دیے جائیں گے پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
(ترمذی)