پہلوان گوٹھ میں ظلم کی انتہا‘خاتون کووالدین اوربھائی نے زندہ جلادیا

178

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلوان گوٹھ میں 36 سالہ خاتون کو سوتیلی ماں، بھائی اور سگے باپ نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا،مقتولہ خاتون کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق 36 سالہ کنول کو 31 جولائی کو سوتیلی ماں، بھائی اور سگے باپ نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی ،مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو زندہ جلانے کے بعد خود کشی کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنول نے مرنے سے پہلے خود ہی خود کشی کا بیان دیا تھا جبکہ بھائی کا الزام ہے کہ اس کی بہن کے جلنے کی وجہ سے ہونٹ اور چہرہ جل چکے تھے تو بیان کیسے لے لیا گیا۔گزشتہ روز کراچی میں لانڈھی لیبراسکوائرکے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا ، اور ڈنڈوں کے وارسے 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ جھگڑے میں زخمی ہونے والے 2افرادکوطبی امداد دی ۔بلدیہ ٹائون گلشن غازی N 5منی بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 65سالہ شخص جاںبحق ہوگیا۔تاہم متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔