عباس ٹائون میںریکی کے بعد دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پرآگئی

110

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں مکمل ریکی کے بعد کی جانے لگیں، 29 جولائی کو ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹائون کے قریب سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات، 2 مسلح ملزمان اسٹور سے 80 ہزار روپے، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دکاندار پر فائرنگ بھی کی، ملزمان نے ڈکیتی سے قبل دکان کی مکمل ریکی کی جبکہ واردات سے قبل ملزمان نے اسٹور سے جو س بھی خریدکر پیئے، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں، شلوارقمیض میں موجود دونوں ملزمان کچھ دیر بعد واپس آئے اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنایا، دکاندار نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکو کے ساتھی نے دکاندار پر فائرنگ کر دی ۔واقعے کو 4 روز گزرجانے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی سامنے نہیں آسکی۔