جعلی کرنسی پھیلانے والوں اور منشیات فروشوں سمیت 43 گرفتار

224

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں پولیس نے جعلی نوٹ پھیلا نے والے ملزمان سمیت 43کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی نوٹ ، اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ، تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی پولیس پارٹی نے کلری اور بغدادی کے علاقوںسے منشیات فروشی میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ درخشاں پولیس پارٹی نے بھی 2افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے ۔ ملزمان کے قبضے سے 5ہزار روپے کے 10 نوٹ اورایک ہزار روپے کے 117نوٹ برآمد کر لیے ، ڈیفنس پولیس نے جعلی کرنسی پھیلا نے والے ملزم سمیت 13افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور جعلی نوٹ برآمد کر لیے ، پہلی کارروائی میں ڈیفنس پولیس نے شہر میں عوام کو دھوکادیکر جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے منظم گروہ کے کارندے محمد عثمان ولد مقبول الرحمن کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے5000 روپے مالیت کے 36 عدد پاکستانی نوٹ ٹوٹل 180000 روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہو ئے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 634/2021 بجرم دفعہ 489B ت پ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ دوسری کارروا ئی ڈیفنس میں پولیس نے دو موٹرسائیکل لفٹر صفدر حسین ولد محمد بخش، عدیل ولد نور محمدکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرسا ئیکل نمبر KIS 9719 میکر بایونک 70 سیاہ برآمدکر لی ۔ تیسری کارروا ئی میں ڈیفنس پولیس نے انکروچمنٹ کے چھاپے کے دوران فیز 2ایکسٹینشن 21 کمرشل DHA اور B ایریا قیوم آباد کراچی پر ٹھیلہ پتھارا لگا کر بڑی بسیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے اور کورنگی روڈ پر ٹھیلہ پتھارا لگا کر روڈ بلاک کرنے والے 10افراد کو گرفتار کرلیا ، فیریئر تھانے کی پولیس نے کوویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے4ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جبکہ گزری پولیس نے ہائی پروفائل3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ کلا کوٹ تھانے کی حدود میں دوران پیٹرولنگ منشیات فروشی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار تاجو گروپ سے تعلق رکھنے والے3عادی/پیشہ ور ملزمان منشیات فروشوں کو گرفتا رکرلیا۔ گارڈن تھانے کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ سے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث1 ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی شناخت محمد عامر ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 1 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ۔ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KIK-6134 کی ایف آئی آر نمبر 480/2021 بجرم دفعہ 381A تھانہ جمشید کوارٹر میں درج ہے ۔آرام باغ تھانے کی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ہیروئن اور منشیات برآمد کر لی ۔ساحل تھانے کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب حسن ولد حسن علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک غیر لائسنس شدہ پستول 32 بور جس میں 03 راؤنڈزاور سائیکل نمبر KEH-0537 چوری شدہ برآمد کرلی ۔ کلا کو ٹ تھانے کی پولیس نے جمیلہ ا اسٹریٹ پر کارروائی کر تے ہوئے شراب کی اسمگلنگ میں ملوث2 ملزمان کو گرفتا کرلیا۔