گورنر سے جعفریہ الائنس کے وفد کی ملاقات ،جلوسوں کی سیکورٹی پر گفتگو

418

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے 10 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکورٹی کے انتظامات، شہر میں امن و امان کے قیام، پانی و بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو سوگواروں کی فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور محرم/صفر کے جلوسوں اور مجالس کے دوران بلا تعطل بجلی اور پانی کی دستیابی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے علما اور مجالس/ اجتماعات کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔