ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کوکاررواء کااختیار

270

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار دے دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دینے کے حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق دکانوں،صنعتوں اور دفاتر میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا،پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ اوسندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا اور ہدایات دے سکتے ہیںاس سے قبل اس ضمں میں کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس تھا۔