کورونا کی آڑ میں پولیس گرد ی کی تحقیقات کرائی جائے ، عبدالرحمن سلفی

155

کراچی( پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے وزیراعلیٰ سندھ سے ویکسین وایس او پیز کے حوالے سے پولیس ودیگر اداروں کی جانب سے شہریوں کی تذلیل اور رشوت کی شکایت پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ مولاناعبدالرحمن سلفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی آڑ میں پولیس گردی اورشہریوں پر تشدد کی فوری تحقیقات کرائی جائے ، پولیس اہلکار شہریوں کو تنگ کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ویکسین کے حوالے سے تنخواہ بند کرنے، سم بند کرنے ودیگر اقدامات پر نظرِ ثانی کی جائے، کم از کم 3ماہ کی مدت تک ویکسین لگانے کی چھوٹ دی جائے تاکہ ویکسی نیشن سینٹر پر رش کم ہو اور عوام اطمینان سے ویکسین لگوا سکیں ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ حکومت و ادارے عوام کی تکالیف کا احساس کریں ۔ آئی جی پولیس کو چاہیے کہ وہ ناکے پر موجود پولیس عملے کو شہریوں کی تذلیل اور رشوت کی اطلاعات پر سخت ترین کارروائی کریں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن تو لگا دیا لیکن کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی ۔