رفیق افغان کی وفات پر سیاسی رہنماؤںکا اظہارافسوس

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ امت رفیق افغان کے انتقال پر مذہبی ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کااظہار افسوس ،صحافتی خدمات پرخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، سیکرٹر ی ا طلا عا ت سند ھ اعجا ز حسین بلو چ ، ڈائر یکٹر جنر ل غلا م الثقلین اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سلیم خا ن،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نوید احمد، عثمان شریف اور جاوید عبداللہ،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد،نائب امیرضلع حمید اللہ خان،عزیر بیگ قاسمی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور حق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود اشرف، گوہر رحمان، قاری صلاح الدین،انعام الرحمان،شاہین صدر یوتھ عامر عباسی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل غازی اور حمید مجاہد ، جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے مرحوم رفیق افغان کی صحافتی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آزاد و بے باک صحافت کے علمبرادر تھے،انہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے کی بھلائی اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔انہوںنے مرحوم کے ورثاسے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔