آئی سی سی نے کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف بھارت کی درخواست مسترد کردی

86

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی)کشمیر پریمئر لیگ(کے پی ایل) کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا‘افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 17 اگست کو ہو گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد نہ صرف خطے میں کرکٹ کے فروغ کا باعث بنے گابلکہ دنیا میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے‘ غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بی سی سی آئی کی کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل )پر پابندی کی ڈرخواست مستردکردی ۔آئی سی سی ترجمان نے رابطہ کیے جانے پر واضح کیا کہ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کسی ایونٹ کی منظوری کا ضابطہ ، شق2.1.3 کہتا ہے کہ ہر قومی کرکٹ فیڈریشن کو اپنے علاقے میں ڈومیسٹک میچوں کے انعقاد کی منظوری کا واحد اور خصوصی حق حاصل ہوگا۔ آئی سی سی صرف شق2.1.4 کے مطابق مداخلت کرسکتی ہے وہ بھی اس صورت میں اگر میچ کسی ایسوسی ایٹ رکن کے علاقے کے علاقے میں ہونے ہیں۔