نیب کو 13اگست تک اربوں روپے براڈشیٹ کو ادائیگی کا حکم

95

لندن(آئی این پی )براڈ شیٹ تنازع میں برطانوی ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 13اگست تک براڈ شیٹ کو 3مختلف مالیت کی ادائیگیاں کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میںدیگرمتعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا، ماسٹرڈیوسن نے نیب کو12کروڑ22لاکھ 3ہزار 790ڈالرز ادا کرنے، 110پائونڈز اور اضافی اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29ہزار 680 پائونڈز ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ رقوم 13اگست تک براڈ شیٹ کے اکائونٹ میں ہونی چاہییں۔فیصلے کے مطابق بینک17اگست تک محفوظ رقم براڈ شیٹ کے وکلا کے اکائونٹ میں ٹرانسفرکا پابندہوگا۔ برطانوی ہائیکورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں کوئی ایک ادائیگی بھی نہ ہونے پر عبوری حکم حتمی تصور ہوگا۔