‘ڈیلٹا ویرینٹ کے باوجود امریکا میں لاک ڈاون کا امکان نہیں’

291

امریکا کے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاوچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاو کے باوجود امریکا میں لاک ڈاون کا امکان نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی بڑی تعداد میں ویکسین لگوا چکے ہیں  اس لیے ماضی کی طرح لاک ڈاون کی ضرور ت نہیں۔

ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ غیر ویکسین افراد ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں لیکن امریکا لاک ڈاون کی طرف نہیں جارہا۔

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں کچھ ریاستوں میں لاک ڈاون کا امکان ظاہر کیا تھا۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کو سیاست کی نذر  نا کریں کورونا سرخ یا نیلی ریاست نہیں انسانی زندگی کا مسئلہ ہےہم ابھی مکمل طور پر خطرہ سے باہر نہیں نکلے۔

کورونا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ امریکا، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پھیل چکی ہے اور ماہرین نے وبا کی اس قسم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بچاؤکے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔