عالمی سطح پر بھارت کی ناکامی، کشمیر پریمئر لیگ کا شیڈول جاری

267

کراچی (سید وزیر علی قادری)کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،  جس کے مطابق  افتتاحی میچ 6  اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 فائنل 17 اگست کو سجے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے  19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پرتاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔ت

یمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے، غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بی سی سی آئی کی کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل )پر پابندی کی ڈرخواست مستردکردی ۔آئی سی سی ترجمان نے رابطہ کیے جانے پر واضح کیا کہ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں ہے۔

 آئی سی سی کی جانب سے کسی ایونٹ کی منظوری کا ضابطہ ، شق 2.1.3 کہتا ہے کہ ہر قومی کرکٹ فیڈریشن کو اپنے علاقے میں ڈومیسٹک میچوں کے انعقاد کی منظوری کا واحد اور خصوصی حق حاصل ہوگا۔

آئی سی سی صرف شق 2.1.4 کے مطابق مداخلت کرسکتی ہے وہ بھی اس صورت میں اگر میچ کسی ایسوسی ایٹ رکن کے علاقے کے علاقے میں ہونے ہیں۔