غزہ: اسماعیل ہنیہ دوسری بار حماس کے سربراہ منتخب

808

غزہ: اسماعیل ہانیہ ایک بار پھر فلسطین کی تنظیم حماس کے سربراہ منتخب ہو گئے، وہ اب 2025 تک حماس کے صدر رہیں گے۔

Haniya climbed the ranks within the movement as a close aide and assistant of Hamas’ cofounder, the late Sheikh Ahmed Yassin [File: Reuters]

بین الاقوامی میڈیا کےمطابق 2017 سے فلسطینی تنظیم حماس کی سربراہی کر نے والے اسماعیل ہنیہ کو دوسری بار بھی حماس کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ  دوسری مدت کے لیے سربراہ منتخب ہونے کے بعد غزہ پٹی پر اسرائیل کے خلاف مختلف محاذوں پر ڈٹ جانے والے اسماعیل ہانیہ کی حماس پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے حماس نے اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئی مقامات پر فتح حاصل کی ہے جبکہ حال ہی میں اسرائیل 14 روزہ بمباری کے بعد حماس کے ساتھ سیز فائر پر مجبور ہوگیا تھا جسے حماس نے اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔

فلسطینی عہدیدار نے بتایاہےکہ اسماعیل ہانیہ پارٹی انتخابات کے نتیجے میں اگلے 4 برسوں کے لیے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ مقرر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 2004 میں شہید کیے جانے والے حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ اسماعیل ہانیہ نے 2006 میں سیاست میں قدم رکھا اور فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سابق صدر محمود عباس کی الفتح پارٹی کو شکست دیکر سب کو حیران کر دیا تھا۔

جنوری 2006 میں اسماعیل ہانیہ فلسطین کے وزیراعظم بنے لیکن امریکا، اسرائیل اور یورپی یونین کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے باعث عالمی برادری نے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم بھی بنے تاہم اسرائیل سمیت یورپی یونین اور امریکا نے انھیں قبول نہیں کیا جس کے بعد 2007 میں الفتح کی حکومت سے بغاوت کرکے غزہ میں اپنی حکومت قائم کرلی ہے۔