جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی

286

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر جولائی کا مہینہ بھی بھاری رہا، مہنگائی 8 فیصد سے زائد رہی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی۔

شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42.40، پیاز 34.53 فیصد مہنگا ہوا،  گھی 6.70 فیصد، خوردنی تیل 6.56 فیصد مہنگا ہوا۔

ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمت میں 5.08 فیصد، آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔

دال مونگ 11.36 فیصد اور  چکن 10.07 فیصد سستا ہوا، دال ماش 5.18 فیصداور  دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی۔