اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ چھوٹاساطبقہ ملک میں امیرہوگیا ہے،سسٹم کرپٹ ہوتوچندلوگ امیراورملک غریب ہوجاتاہے، حکمران کرپٹ ہوں توتھوڑےسےلوگ بھی امیرہوتےہیں۔
3 روزہ آئی سی ای ای نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں بڑے پیمانے پر انقلاب لارہے ہیں، جس سے تعمیراتی شعبے کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور ملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام بہتر کرنے کیلیے اصلاحات لارہے ہیں،برآمدات بڑھانے کیلئے برآمدی شعبوں کو خصوصی مراعات دیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرض اور ہر خاندان کے ایک فرد کو فنی تربیت دی جائے گی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ویژن ملکی کودولت بڑھاناہے،کراچی میں40فیصدکچی آبادی ہے، ماضی میں روٹی،کپڑااورمکان کی بات ہوتی تھی لیکن اس پرعمل نہیں کیاگیا، جس کی وجہ سے کچی آبادی میں اضافہ ہوا۔
انہوں مزید کہاکہ غریبوں اورچھوٹےکسانوں کوسودکےبغیرقرضےدیں گے،ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا،پاکستان جب ایٹمی قوت بن سکتاہےتوچھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بناسکتا؟ ویژن کے تحت ملک میں ترقی کی منازل طے کریں گے۔