لندن: ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، سعید غنی

163

لندن: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے  ان  کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ عمران خان بھی آ جائیں تو سندھ فتح نہیں کر سکتے جبکہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پی ٹی آئی کے دونوں ممبران اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں،  سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کےممبرز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے، حکومت افغان مسئلے پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہ لے کرغلطی کررہی ہے۔