کورونا:  سندھ حکومت کا ایک اور ترمیمی نوٹی فکیشن جاری

329
کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریانہ اسٹور کو سیل کیا جارہاہے

کراچی: سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی  کرنے پر سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دیدیا، محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اور ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن اعلامیہ کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں،صنعتوں،دفاتر میں کاروائی پولیس انسپکٹر کو دے دیا گیا،اس سے قبل کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ پولیس انسپکٹر،ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے  تحت کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرسکتے ہیں۔