پنجاب کے اسکولوں میں یکساں نصاب نافذ ہوگیا

424

پنجاب بھرمیں سرکاری اورنجی اسکولوں میں یکساں نصاب آج سےنافذ ہوگیا۔

ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پنجاب  بھر میں پرائمری سطح پر کیا گیا ہے۔ یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق  پنجاب  بھر کے تمام سرکاری، نجی  اسکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔

یکساں نصاب کے حوالے سے سرکاری و نجی ا سکولزکے اساتذہ کی تربیت بھی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم  پنجاب مرادراس کا کہنا ہے کہ تربیت کیلئے مائکروسافٹ کے تعاون سے لرننگ مینجمنت  سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کے لیے  سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

 گرمی کی چھٹیوں کے بعدصوبے بھر میں ا سکول   بھی کھل  گئے ہیں۔ یکم جولائی سے یکم اگست تک گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں اور  پڑھائی شروع ہو گئی ہے۔ سرکاری و نجی اسکولز میں ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل شروع کیا گیا ہے۔