لاک ڈائون سے غریبوں کے بچے دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے، ن لیگ

106

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع حیدرآباد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالوحید انقلابی نے اپنے بیان میں بجٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، کھانے پینے کی اشیاء بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ پیٹرول، بجلی ،گیس آٹا ،چینی ،سبزیاں اور دالیں مہنگی ہونے کے سبب غریبوں کے بچے دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں اس پر ستم یہ کہ سندھ میں لاک ڈائون نافذ کرکے کاروبار بند کردیے ہیں جس سے نہ صرف تاجر متاثر ہورہے ہیں بلکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش بیروزگارہوگئے ہیں۔حکومت چھوٹے پیمانے کے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔