حیدرآباد، پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ڈبل سواری پر روکنا شروع کردیا

208

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں لاک ڈائون کے دوران جگہ جگہ پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے اور ڈبل سواری پر پابندی پر عملدرآمد شروع کرادیا۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی شہر اور لطیف آباد کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ڈبل سواری سے روکنا شروع کردیا ۔ کئی مقامات سے پولیس نے دکانداروں کو دکانیں بند نہ کرنے پر گرفتار کیا، بیشتر کو رشوت لے کر چھوڑد یا گیا۔