جیکب آباد ،پکنک کیلیے جانے والا نوجوان ڈوب گیا

185

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میںپکنک کے لیے جانے والا نوجوان نہر میںڈوب کر فوت ،22گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے مبارکپورمیں پکنک منانے کے لیے جانے والا نوجوان شہزاد سومرو نور واہ نہر میںڈوب کر فوت ہو گیا ،22گھنٹے تلاش کے بعد لاش کٹا شاخ سے ملی ،لاش جیسے گھر پہنچی کہرام مچ گیا۔نوجوان کراچی سے جیکب آباد انٹر میڈیٹ کے امتحان دینے آیا تھا کہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دوسری جانب جیکب آباد کی ائر پورٹ پولیس نے صدر بازار میں کباڑی کی دکان پر چھاپا مارکر واپڈا کی ایل ٹی تاریں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس نے کباڑی اسلام الدین ،مہراب سولنگی اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے لاک اپ کر دیا ،تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔ جبکہ جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود میں واقع بینظیر پارک سے سماجی ورکر قمربانو کے بیٹے ظہیر احمد کی سی ڈی موٹر سائیکل چور کرکے فرار ہو گئے ،جس کی رپورٹ تھانے پر درج کرادی گئی ہے ۔ قمر بانو نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے ۔