فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قائم سویٹ ہوم زبوں حالی کاشکار

111

ژوب (این این آئی)فنڈز کی بروقت عدم فراہمی یتیم بچوں کی کفالت کیلیے قائم سوئٹ ہوم زبوں حالی کاشکار ہے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یتیم بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہے عوامی شکایات کی بنا پر ژوب میڈیا ٹیم نے سوئٹ ہوم کا وزٹ کیا اور سوئٹ ہوم میں رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دارلاحساس کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کیلیے سوئٹ ہوم 2011ء کو منظور ہوا شروع میں بچوں کی تعداد 100 تھی عدم سہولیات کی وجہ سے بچوں کی تعدادِ کم ہو کر اب 65 ہوگئی ہے پچھلے سال پاکستان دارلاحساس نے ژوب سوئٹ ہوم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن عدالت کی سنوائی سے واپس اپنی حالت میں بحال ہوئی لیکن موجودہ سوئٹ ہوم کی حالت اور فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی فیصلوں کے خلاف ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان دارلاحساس کے زیر انتظام یتیم بچوں کی کفالت کیلیے قائم سوئٹ ہوم میں ژوب شیرانی موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے65 بچے رہائش پذیر ہے جو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جیسے معیاری ادارے میں زیر تعلیم سوئٹ ہوم کے بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ کہ عرصہ دو سالوں سے فنڈز کی عدم فراہمی سے ہمارے تعلیمی سال ضائع ہو رہے ہیں ہمارے پاس اسکول یونیفارم ،شوزاور کتابیں نہیں ہے اسکول جانے کیلیے گاڑی کا سہولت واپس لیا ہے بیشتر بچے اسکول نہیں جاتے اور جو جارہے ہیں وہ پیدل جاتے ہیں سوئٹ ہوم میں مینو کے مطابق کھانا نہیں ملتا صحت اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انتظامیہ اور عملے کی جانب سے بھر پور توجہ دی جا رہی ہے جن سے وہ خوش ہے دارالاحسان کی جانب سے وسائل اور فنڈز کی بروقت عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جن سے براہ راست ہم بچے متاثر ہو رہے ہیں ۔اس بارے میں دارالاحسان سوئٹ ہوم کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نصیر بڑیچ نے بتایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں محدود وسائل اور فنڈز کی بروقت عدم فراہمی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہیں جس کے باعث خوراک کیلیے دکانداروں سے ادھار پر اشیائے خورونوش حاصل کر رہے ہیں مگر اب وہ ذریعہ بھی بند ہونے کے قریب ہو گیا ہے جس کا براہ راست اثر بچوں اور سوئٹ ہوم پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضرورت اور مسائل سے متعلق براہ راست اسلام آباد حکام سے رابطہ نہیں کر سکتے بلکہ کوئٹہ دفتر کے توسط سے ہی رابطہ کرنے کے مجاز ہے جس کے باعث بھی معاملات تاخیر کا شکار ہو تے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ بچوں کیلیے اسکول جانے اور واپسی کیلیے باقاعدہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کیلیے فنڈز نہیں ہے سوئٹ ہوم میں دروازے اور شیشے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے عدم سہولیات کی وجہ سے یتیم بچوں کے رشتے دار بچوں کو نہیں بھجوا رہے ہیں سوئٹ ہوم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے صوبائی آفس کو بار بار آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے سوئٹ ہوم فنڈز کیلیے ٹینڈر جاری ہؤا تھا لیکن کینسل کردیا گیا ہے۔