شہدادپور، دعوت اسلامی کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

149

شہدادپور (نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کے شعبہ FRFG کی جانب سے پورے ملک میں شجر کاری مہم کا آغاز شہدادپور کے مختلف علاقوں میں بھی کیا گیا، شہر کی مرکزی عیدگاہ، شہدادپور پریس کلب، مختلف قبرستانوں سمیت شہر کے مختلف مقام پر پودے لگائے گئے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے مرکزی نگران شہید بینظیرآباد ڈویژن حاجی عامر عطاری، زوار عطاری، زاہد عطاری، غلام نبی عطاری، غلام اکبر عطاری، فرید احمد عطاری، محمد حنیف قریشی، علی محمد قریشی سمیت دیگر نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر حاجی محمد عامر عطاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امیر اہل سنت حضرت الیاس قادری عطاری کا مقصد دنیا میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان بنانے کے لیے ہم مختلف اقسام کے پودے لگارہے ہیں، اب تک تین لاکھ سے زائد پودے لگا چکے ہیں۔