جتوئی اور جاگیرانی قبل میں جاری تنازع کا تصفیہ

284

سکھر (نمائندہ جسارت) سانگی میں جتوئی اور جاگیرانی قبائل میں جاری تنازع کا تصفیہ ،دونوں قبائل پرمجموعی طور پر 31 لاکھ روپے ہرجانہ عائد ،تصفیے کے بعد فریقین شیر و شکر ہوگئے ،سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے علاقے سانگی میں جتوئی اور جاگیرانی قبائل کے درمیان جاری خونی تنازع کے تصفیے کے لیے ایک اجتماع سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی سرپنچی سردار عابد حسین جتوئی ،سردار شمشاد سندرانی نے کی اجتماع کے دوران دونوں فریقین کے بیانات سنے گئے اور ان کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا جس کے تحت جاگیرانی قبیلے پر جتوئی قبیلے کے افراد کی تذلیل کرنے اور لوگوں کو زخمی کرنے پرمجموعی طور پر17 لاکھ روپے اور جتوئی قبیلے پرجاگیرانی برادری کے افراد کی تذلیل کرنے اور زخمی کرنے پر مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے ۔ ہرجانہ عائد کیا گیا اس طرح دونوں قبائل پر مجموعی طور پر 31لاکھ روپے ہرجانہ عائد کیا گیا جو دونوں قبیلے ایک دوسرے کو ادا کریں گے، فیصلے کے بعد دونوں فریقین گلے لگ کر شیر و شکر ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں قبیلوں کی جانب سے ایک دوسرے کے افراد کو پکڑ کر تذلیل کا نشانہ بنایا گیا تھا ان واقعات کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی اور دونوں قبیلوں کی جانب سے علاقے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا ،تصفیے کے بعد علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔